the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 حیدرآباد۔31دسمبر(راست) ڈاکٹر محمد حمید اللہ نقشبندی ؒ مولوی کامل جامعہ نظامیہ کی گیارویں سالانہ فاتحہ کے موقع انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ کی جانب سے یکم جنوری چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء اردو بھون موتی گلی خلوت میں ایک علمی و ادبی سمینارمنعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے صدر انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ مولانا حافظ عبدالقدیر نقشبندی کے علاوہ دیگر ذمہ داران مولانا سید سراج اللہ خاں نقشبندی‘ مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی‘ مولانا محمد محی الدین قادری المحمودی‘ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری‘ مولانا محمد نصیر الدین نقشبندی اور مولانا حافظ محمد عماد الدین انور نقشبندی نے دفتر انجمن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سمینار کی صدارت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کریں گے۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ سرپرستی فرمارہے ہیں۔ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ بدیع الدین صابری صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ‘مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمعز صدر شعبہ عربی مولانا



آزار نیشنل اردو یونیورسٹی‘ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی‘ مولانا حافظ محمد لطیف احمد استاذ جامعہ نظامیہ‘ مولانا حافظ سید رئیس الدین مصحح دائرۃ المعارف‘ مولانا حافظ شاہد ندیم کامل الفقہ جامعہ نظامیہ اور مولانا حافظ محمد عبدالقدیر صدر انجمن اپنے علمی و ادبی مقالات پیش کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد حمید اللہ کے لندن کی ایک ویڈیو اسکرین پر پیش کی جائیں گی۔ جس سے تمام حاضرین ڈاکٹر حمید اللہ صاحب کا انداز خطاب اسلوب افہام کا مشاھدہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر مولانا محمد فصیح الدین نظامی کی تصنیف جو ڈاکٹر محمد حمیداللہؒ کے احوال کے حوالہ سے مادر علمی جامعہ نظامیہ سے آپ کے 80سالہ قدیم تعلق اور آپ کے نام علامہ ابوالوفاء افغانیؒ کے خطوط اور خانوادۂ ڈاکٹر محمد حمیداللہؒ کی صوفیانہ روایت پر مشتمل ہے کی رسم اجراء عمل میں آئے گی۔ مولانا حافظ محمد رضوان قریشی امام مکہ مسجد کی قرأت ہوگی۔مولانا شفیع محمد خان نعت سنائیں گے۔ خطبہ استقبالیہ معتمد انجمن مولانا محمد سلطان احمد پیش کریں گے۔ مولانا محمد محی الدین قادری نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.